نو منتخب صدر ایردوان کا پارٹی کے مرکزی دفتر سے خطاب

ایردوان: یہ صرف میری فتح نہیں پوری ترک قوم کی مشترکہ فتح ہے، آج کے انتخابات میں کسی بھی شکست نہیں ہوئی

86846
نو منتخب صدر ایردوان کا پارٹی کے مرکزی دفتر سے خطاب

"ترکی اور ہماری قوم کے نام پر ہم سورۃ فاتحہ پڑھتے ہوئے اس نئی شروعات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔"
ترکی کے بارہویں صدر رجب طیب ایردوان نے روایتی بالکونی خطاب کو انہیں الفاظ سے شروع کیا۔ ایردوان نے کہا کہ چنکایہ اور قوم کے درمیان حائل تمام تر رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
نئے دور کے حوالے سے بعض اشارے بھی دینے والے ایردوان کا کہنا ہےکہٍ" آج ناراضگیوں کو دور کرنے کا دن ہے۔"
بارہویں صدر ایردوان نے کہا کہ ان انتخابات میں کسی کو بھی شکست نہیں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ" یہ 77 ملین ترک عوام کی فتح ہے اور نہ ہی اس میں کسی کو شکست ہوئی ہے۔یعنی ہماری پوری عوام میں کوئی بھی نہیں ہارا۔ہاں ایک چیز کو شکست ہوئی ہے اور وہ سٹاٹو کو ہے۔ آج سب سے بڑی شکست جبری نگرانی کو ہوئی ہے۔ گندی سیاسی اور سیاست کے علاوہ کی طاقتوں کو آج عبرت ناک سبق ملا ہے۔"
ایردوان نے اپنے خطاب میں غزہ کے زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ترکی لائے جانے کا مژدہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ "غزہ کے زخمی بھائیوں کو ترکی منتقل کرنے کا آغاز ہورہا ہے، ان کا ترکی کے اسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جائیگا۔"
وزیر اعظم ایردوان نے سلسلہ انتخابات میں ان کی حمایت کرنے والے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں