ترکی بھر میں ووٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا

ترکی بھر میں آج صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے ترکی بھر میں ایک لاکھ 65 ہزار 108 بیلٹ باکسوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اب تمام مقامات پر ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے

85916
ترکی بھر میں ووٹنگ  کا کام مکمل کرلیا گیا

ترکی بھر میں آج صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی ووٹنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
ترکی میں صدارتی انتخابات کے لیے ترکی بھر میں ایک لاکھ 65 ہزار 108 بیلٹ باکسوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ اب تمام مقامات پر ووٹنگ کی گنتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
رات نو بجے تک ترکی کےکسی بھی ٹیلی ویژن چینل کو ان انتخابی نتائج کو الیکشن کمیشن کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کی وجہ سے پیش نہیں کیا جاسکے گا۔
رات نو بجے کے بعد تمام نشریاتی اور اشاعتی اداروں کو رزلٹ پیش کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اگر الیکشن کمیشن نے ضروری سمجھا تو وہ نو بجے سے قبل اس پابندی کو ختم کرتے ہوئے رزلٹ پیش کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔
رات بارہ بجے تک ملک بھر میںالکحل کی خریدو فروخت پر پابندی عائد رہے گی۔ اس وقت کے دوران پولیس اور متعلقہ انتظامی اداروں کے سوا کسی کو بھی اسلحہ اپنے پاس رکھنے کی اجازت نہ ہوگی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں