بیرونِ ملک ڈالےگئے ووٹوں کی گنتی جاری

غیر ممالک میں استعمال کیے جانے والے ووٹوں کی گنتی انقرہ چیمبر آف کامرس کے مرکز میں ہو رہی ہے۔ چون مختلف ممالک میں ڈالے گئے ووٹوں کو ایک ہزار 378 باکسوں میں جمع کیا گیا ہے۔ بیرنِ ملک صرف دو لاکھ 32 ہزار نے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا

85947
بیرونِ ملک ڈالےگئے ووٹوں کی گنتی جاری

بیرونِ ملک صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی شروع ہوگئی ہے۔
غیر ممالک میں استعمال کیے جانے والے ووٹوں کی گنتی انقرہ چیمبر آف کامرس کے مرکز میں ہو رہی ہے۔
چون مختلف ممالک میں ڈالے گئے ووٹوں کو ایک ہزار 378 باکسوں میں جمع کیا گیا ہے۔
بیلٹ باکسوں کو اس عمارت کی چار مختلف منزلوں میں ملکوں اور شہروں کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے۔
اس عمارت میں میں گنتی کیے جانے والے ووٹوں کی نگرانی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود ہیں۔
غیر ممالک میں آباد دو ملین سات لاکھ بائیس ہزار رائے دہندگان میں سے صرف دو لاکھ 32 ہزار نے اپنا اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔
کسٹم چوکیوں میں دو لاکھ 90 ہزار رائے دہندگان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
سب سے زیادہ ووٹ جرمنی میں ڈالے گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں