ایردوان: ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے چھوڑیں گے

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر ایجنڈے کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر روشنی ڈالی

84259
ایردوان: ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کر کے چھوڑیں گے

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے زیر مقصد جاری سلسلہ حل کے آئندہ بھی جاری رہنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پہاڑوں پر اڈے بنانے والے دہشت گردوں کو اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کی دعوت دیتے ہیں۔
ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر سوالات کا جواب دینے والے وزیر اعظم ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکی دہشت گردی کی جڑ کو برداشت نہیں کر سکتا لہذا اس کو کم سے کم سطح تک لائے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کے سات صوبوں میں مقیم 77 ملین ترک شہریوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔
امریکہ کے عراق میں داعش کے خلاف فضائی آپریشن اور موصل قونصل خانے کے 49 یرغمالیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "اسوقت ہمارے وہاں پر 49 ہم وطن  موجود ہیں۔ ہم اس موضوع پر اپنی حساسیت کو برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔میں نے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرتے ہوئے ان کو حالات کی نازکی کے بارے میں بتایا ہے وہ ہمیں سمجھتے ہیں۔اور وہ ہماری موجودہ پالیسیوں کے درست ہونے پر متفق بھی ہیں۔ امریکہ کا موجودہ مؤقف ہماری صورتحال سے بالکل مختلف ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسوقت وہاں کے متاثرین چاہے وہ ترکمان ہوں یا پھر یزیدی کو خوردنی اشیاء کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اور اس عمل کو جاری رکھنے پر اٹل ہیں۔
ہماری دیرینہ تمنا ہے کہ عراق کی ملکی سالمیت کے اندر ان تمام مسائل سے نمٹ لیا جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں