ترکی میں کل صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوتے ہوئے شام 5 جبے تک جاری رہے گا

84647
ترکی میں کل صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں

کل ترکی میں صدر کا پہلی بار عوامی رائے دہی کے ساتھ انتخاب کیا جائیگا۔ ترکی میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں 52 ملین 8 لاکھ 94 ہزار 115 رائے دہند گان ایک لاکھ 65 ہزار 108 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔
انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدوار وزیر اعظم رجب طیب ایردوان ، ریپبلیکن پپیلز پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار اکمل الدین احسان اولو اور عوامی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار صلاحتین دیمر تاش کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
ان انتخابات میں پہلی بار بیلٹ پیپرز پر امیدواروں کی تصاویر کو جگہ دی جائیگی۔ ہائی الیکشن کمیشن میں ہونے والی قرعہ اندازی کے نتیجے میں پہلے نمبر پر ایردوان دوسرے پر دیمر تاش اور تیسرے نمبر پر احسان اولو کی تصاویر کو جگہ دی گئی ہے۔
بیرون ملک میں ترک تارکین ِ وطن کی طرف سے ڈالے گئے ووٹوں کو انقرہ لایا گیا ہے کہ جن کی گنتی ترکی میں انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے بعد  ایک ساتھ کی جائیگی۔
ترکی بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوتے ہوئے شام 5 بجے تک اختتام پذیر ہوگا۔
صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج کا اعلان ہائی الیکشن کمیشن 11 اگست کو کرے گا۔ جبکہ قطعی نتائج کا اعلان 15 اگست کو کیا جائیگا۔
پہلے مرحلے میں ووٹوں کی سادہ اکثریت کو لینے والا امیدوار ترکی کے 12 ویں صدر کے عہدے کو سنبھالے گا۔
اگر انتخابی عمل دوسرے مرحلے تک گیا تو پھر بیرون ملک اور سرحدی دروازوں پر پولنگ کا عمل 17 اگست سے شروع ہوتے ہوئے 20 اگست کو نقطہ پذیر ہو گا۔ جبکہ اندرونِ ملک ترک شہری دوسرے مرحلے کے لیے 24 اگست کو انتخابی اسٹیشنوں کا رخ کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں