فلسطینی زخمیوں کی ترکی میں طبی امداد

وزیر اعظم ایردوان نے فلسطینی زخمیوں کو سرعت کے ساتھ استنبول اور انقرہ کےا سپتالوں کو منتقل کرتے ہوئے ان کے علاج معالجے کی تمنا کا اظہار کیا ہے

84268
فلسطینی زخمیوں کی ترکی میں طبی امداد

زخمیوں کا انقرہ اور استنبول میں علاج معالجہ کیا جائیگا۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے فلسطینی زخمیوں کے ترکی میں علاج معالجے کے بارے میں کہا ہے کہ "زیادہ تر استنبول سمیت انقرہ کے شہری اسپتالوں میں زخمیوں کو ہر ممکنہ طبی امداد کی سہولتیں فراہم کی جائینگی۔"
انہوں نے بتایا ہے کہ صدر فلسطین محمود عباس کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں زخمیوں کو مصر یا پھر براستہ اسرائیل ترکی منتقل کرتے ہوئے ہم ان کے علاج معالجے کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔
ایردوان کا کہنا تھا کہ "چاہے نفسیاتی علاج ہو یا پھر آپریشن کی ضرورت ہم ان سب خدمات کو ادا کر سکتے ہیں۔زخمیوں اور مریضوں کی تعداد کی بھی ہمیں کوئی پریشانی نہیں۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ "اس ضمن میں جاری بات چیت سے نتیجہ حاصل کرتے ہی سرعت کے ساتھ زخمیوں کی ترکی منتقلی کو ممکن بنایا جائیگا۔ اور ان کی صحت یابی کے لیے تمام تر طبی امکانات کو بروئے کار لایا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں