صدر منتخب ہونے کی صورت میں ترکی کا رخ تبدیل نہ ہوگا: ایردوان

اگر انہیں صدر منتخب کرلیا گیا تو ترکی کے قبلے یا راستے کی جانب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب صدر اور منتخب حکومت ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے ترکی کو سرعت سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے

83645
صدر منتخب ہونے کی صورت میں ترکی کا رخ تبدیل نہ ہوگا: ایردوان

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اگر انہیں صدر منتخب کرلیا گیا تو ترکی کے قبلے یا راستے کی جانب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ترکی چیمبر آف کامرس اینڈ کمیوڈیٹیز میں منعقعد ہونے والے ساتویں تجارتی اور صنعتی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر اکیاسی اضلاع کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے یہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں صدر منتخب کرلیا گیا تو ترکی کے قبلے یا راستے کی جانب کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب صدر اور منتخب حکومت ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہوئے ترکی کو سرعت سے ترقی کی راہ پر گامزن کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے اس بارے میں کسی کو بھی ذرہ بھر کوئی خدشہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام اور دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کے معاملے کو وہ ترجیح دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ منتخب کرلیے گئَ تو ترکی کی اقتصادی پالیسی میں ذرہ بھر بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دو روز بعد صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ملک میں بڑے پر سکون طریقےسے اقتصادی پالیسی پر عمل درآمد کیاجا رہا ہے۔ اسی لیے منڈی کو ہماری پالیسی پر مکمل بھروسہ اور اعتماد ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں