صدر گل کی کمال کلچ دار اولو سے الوداعی ملاقات

واضح رہے کہ صدر عبداللہ گل کی مدت فرائض 28 اگست سے پوری ہو رہی ہے، اس بنا پر ان کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں

81756
صدر گل کی کمال کلچ دار اولو سے الوداعی ملاقات

صدر عبداللہ گل کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
28 اگست کو مدت ِ فرائض پوری ہونے والے صدر عبداللہ گل نے آج جمہوری عوامی پارٹی کے رہنما کمال کلچ دار اولو سے اس پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
کلچ دار اولو نے اپنے دفتر کے داخلی دروازے پر صدر گل کا خیر مقدم کیا۔
یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہی۔ توقع ہے کہ صدر گل آئندہ کے ایام میں قوم پرست تحریک پارٹی اور عوامی ڈیموکریٹ پارٹی کے دفاتر کا بھی دورہ کریں گے۔
وہ کل مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل سے ملاقات کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
صدر عبداللہ گل الوداعی پہلے استقبالیہ میں سرکاری حکام اور دوسرے استقبالیہ میں فنکار، منصفین، شہری تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری شخصیات کی میزبانی کریں گے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں