صدرعبداللہ گل کی طرف سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز

صدر عبداللہ گل نےکل سے اپنی الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے۔ سات سال سے صدر کے فرائض انجام دینے والے صدر گل کے عہدے کی معیاد 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ انھوں نے سب سے پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک سے ملاقات کی ۔ جمیل چیچک نے ایک تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا ۔45 منٹ تک جاری ملاقات کے بعد جمیل چیچک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر گل نے اپنے دور صدارت میں انتہائی اہم خدمات سر انجام دی ہیں ۔ صدر گل نے بھی کہا کہ وہ قومی اسمبلی کیطرف سے منتخب آخری صدر ہیں اور صدر منتخب ہونے کے بعدمیں نے جس طرح خوشی محسوس کی تھی فرائض کی مدت کے خاتمے کے بعد بھی اسی طرح خوشی محسوس کررہا ہوں ۔

79708
صدرعبداللہ گل کی طرف سے  الوداعی ملاقاتوں کا آغاز

صدر عبداللہ گل نےکل سے اپنی الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ہے۔ سات سال سے صدر کے فرائض انجام دینے والے صدر گل کے عہدے کی معیاد 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے ۔ انھوں نے سب سے پہلے قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک سے ملاقات کی ۔ جمیل چیچک نے ایک تقریب کیساتھ ان کا استقبال کیا ۔45 منٹ تک جاری ملاقات کے بعد جمیل چیچک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدر گل نے اپنے دور صدارت میں انتہائی اہم خدمات سر انجام دی ہیں ۔ صدر گل نے بھی کہا کہ وہ قومی اسمبلی کیطرف سے منتخب آخری صدر ہیں اور صدر منتخب ہونے کے بعدمیں نے جس طرح خوشی محسوس کی تھی فرائض کی مدت کے خاتمے کے بعد بھی اسی طرح خوشی محسوس کررہا ہوں ۔ بعد میں انھوں نے وزارتِ اعظمیٰ میں وزیراعظم اور صدارتی امیدوار رجب طیبب ایردوان سے ملاقات کی۔
صدر گل آج آئینی عدالت، اسٹیٹ کونسل اور ہائی کورٹ کا دورہ کریں گے اور سات اگست کو مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل سے ملاقات کریں گے۔
صدر گل قومی اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کے چیرمینوں سے ان کی پارٹیوں کے دفاتر میں ملاقات کریں گئے ۔ صدر گل بارہ اور انیس اگست کے قصر چانکایہ میں الوداعی استقبالیے دیں گےجن میں سرکاری حکام کے علاوہ آجروں ،فنکاروں، مصنفوں ،صحافیوں اور شہری تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیاجائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں