غزہ میں فائر بندی پر ترکی کا ااطہار ممونیت

دفترِخارجہ، معاہدے پر فلسطینی فریق کے تعمیری مؤقف کی بنا پر دوبارہ عمل درآمد کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران فائر بندی کے اعلان کا ہم بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں

80320
غزہ میں فائر بندی پر ترکی کا ااطہار ممونیت

ترکی نے غزہ میں طے پانے والی فائر بندی پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "غزہ میں اس سے قبل کئی بار ٹوٹنے والے معاہدے پر فلسطینی فریق کے تعمیری مؤقف کی بنا پر دوبارہ عمل درآمد کے لیے قاہرہ میں جاری مذاکرات کے دوران فائر بندی کے اعلان کا ہم بخوشی خیر مقدم کرتے ہیں۔"
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ترکی قابل عمل فائر بندی کے قیام کی کوششوں کو آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
اعلامیہ میں اس تمنا کا بھی اظہار کیا گیا کہ عنقریب غزہ میں مستقل فائر بندی کا قیام بھی عمل میں آجائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں