ترکی: اقوام متحدہ کے اسکولوں کو ہدف بنانے کی مذّمت

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی عمارتوں پر حالیہ اور اب سے پہلے کے حملوں سے، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق تمام قوائد اور روایات کو قدموں تلے روند ڈالا ہے: ترکی

78653
ترکی: اقوام متحدہ کے اسکولوں کو ہدف بنانے کی مذّمت

ترکی نے اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ کے اسکول کو ہدف بنائے جانے کی مذّمت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 10 فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے اس حملے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک جرم قرار دیا ہے اور ہم بان کی مون کے اس خیال سے مکمل اتفاق کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ" فلسطینی شہریوں کی واحد پناہ گاہ یعنی اقوام متحدہ کے اسکولوں پر یہ حملے کوئی پہلی دفعہ نہیں کئے گئے۔ غزہ میں اقوام متحدہ کی عمارتوں کے منتظمین نے اسرائیلی حکام کو پہلے سے آگاہ کر دیا تھا اس کے باوجود اسکولوں کو ہدف بنایا جانا دہشت انگیز ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اسرائیل نے اقوام متحدہ کی عمارتوں پر حالیہ اور اب سے پہلے کے حملوں سے، بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق تمام قوائد اور روایات کو قدموں تلے روند ڈالا ہے"۔
ترکی نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل سے ان حملوں کا حساب لینے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں