اعلی عسکری شوری کا اجلاس

تین روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں 192 جرنیلوں اور ایڈمیرلز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کئی فوجیوں کے عہدے کی تبدیلی بھی کی جائیگی

78996
اعلی عسکری شوری کا اجلاس

اعلی عسکری شوری کا اجلاس وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کی صدارت میں سرا نجام پایا۔
تین روز تک جاری رہنے والی عسکری شوری میں امسال ترقی دیے جانے کی فہرست میں شامل 192 جرنیلوں اور ایڈمیرلوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔
اجلاس میں امسال پہلی بار رتبے میں ترقی کی معینہ مدت میں ایک مزید ایک سال باقی باقی بچنے والے فوجیوں کو بھی ترقی دیے جانے کا جائزہ لیا جائیگا۔
مسلح افواج کے سربراہ جنرل نجدت اوزیل ، بری افواج کے کمانڈ جنرل خلوصی آقار، بحری قوتوں کے کمانڈر ایڈمیرل بلنت بوستان اولو اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل اَکھن اوزترک اپنے فرائض کو جاری رکھیں گے۔
شوری کا اجلاس چھ اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔ اور اس دوران لیے جانے والے فیصلوں کو صدر عبداللہ گل کو پیش کیے جانے کے بعد رائے عامہ کے سامنے آشکار کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں