غزہ پر حملوں کے باعث اسرائیل کے ساتھ تعاون ممکن نہیں: تانر یلدیز

وزیر توانائی اور قدرتی وسائل تانر یلدیز نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں انسانی جرائم کو ختم نہیں کردیتا اس وقت تک ترکی بحرہ روم میں اسرائیل کے ساتھ قدرتی گیس کے منصوبے کو حتمی شکل نہیں دے گا

79415
غزہ پر حملوں کے باعث اسرائیل کے ساتھ تعاون ممکن نہیں: تانر یلدیز

وزیر توانائی اور قدرتی وسائل تانر یلدیز نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ میں انسانی جرائم کو ختم نہیں کردیتا اس وقت تک ترکی بحرہ روم میں اسرائیل کے ساتھ قدرتی گیس کے منصوبے کو حتمی شکل نہیں دے گا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مالٹا کے توانائی اور صحت کے وزیر کونراد مزی سے ملاقات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے اپنے ہم منصب کے ہمراہ پشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقے میں پائدار فائر بندی کے قیام تک ترکی اسرائیل کے ساتھ اپنی مشترکہ منصوبوں کو شروع نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل کے ساتھ پائپ لائن بچھانے کا سلسلہ شروع کردیں تو اس پائپ لائن سے قدرتی گیس نہیں بلکہ غزہ کے معصوم انسانوں کا خون بہتا ہوا دکھائی دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مشترکہ طور پر پائپ لائن بچھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاالبتہ اسرائیل اگر غزہ میں پائدار امن قائم کردیتا ہے تو پھر مشترکہ منصوبوں کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں