بیرونِ ملک پولنگ کا عمل مکمل

جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن نے اپنی زندگی میں پہلی بار بیرون ملک میں ترکی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا

78955
بیرونِ ملک  پولنگ کا عمل مکمل

ترکی میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے بیرون ملک پولنگ کا عمل کل پایہ تکمیل کو پہنچا۔
آخری روز ترک تارکین وطن نے کئی ایک ملکوں میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے۔
جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن نے اپنی زندگی میں پہلی بار بیرون ملک میں ترکی کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
پولنگ کا عمل چھٹیوں کے ایام میں ہونے کے بنا پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کی تعداد کافی کم رہی۔
ووٹوں کی گنتی کے لیے انہیں بند تھیلیوں میں ترکی لایا جائیگا۔جہاں پر ان کی درجہ بندی اور گنتی کا کام ہو گا۔
اردن میں مقیم ترک شہریوں نے بھی پولنگ میں حصہ لیا۔
ایک ہزار سو ساٹھ رائے دہندگان کے مقیم ہونے والےا س ملک میں انتخابات کی شراکت کی شرح کافی کم دکھائی دی۔
ابتک ووٹ نہ ڈال سکنے والے ترک تارکین وطن دس اگست تک سرحدی چوکیوں پر پولنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں