ترکی کی غزہ حملوں کو رکوانے کی بھرپور کوششیں جاری

وزیر خارجہ احمد داود اولو ایک طرف سے ٹیلی فون ڈپلومیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف انقرہ میں اپنے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔ متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے احمد داود اولو نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے بھی بات چیت کی ہے

77832
ترکی کی غزہ حملوں کو رکوانے کی بھرپور کوششیں جاری

غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے حکومت ِترکی اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر خارجہ احمد داود اولو ایک طرف سے ٹیلی فون ڈپلومیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں تو دوسری طرف انقرہ میں اپنے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔
متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے والے احمد داود اولو نے حماس کے رہنما خالد مشعل سے بھی بات چیت کی ہے۔
داود اولو نے کل شام انقرہ میں قطر کے وزیر خارجہ خالد بن محمد ال عطیہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے حماس پر اپنے اثرو رسوخ کو استعمال کر تے ہوئے علاقے میں فائر بندی کے تمام پہلووں کا جائزہ لیا۔
سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق داود اولو اور ال عطیہ کے درمیان مذاکرات میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بعد علاقے میں امن کے قیام کے لیے کیا کچھ کیے جانے کے بارے میں غور کیا گیا۔
مذاکرات کے بعد دونوں وزراء نے متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے تین گھنٹوں تک ٹیلی فون پر بات چیت۔ اس بات چیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں