اعلی عسکری شوری کا اجلاس

اجلاس میں بعض فوجی افسران کی اعلی عہدوں پر ترقی ، بعض جرنیلوں اور کمانڈروں کے فرائض کی مدت میں توسیع ،فوجی اداروں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور فرائض کی عدم بجا آوری کے مرتکب فوجیوں کی برطرفی سمیت مسلح افواج سے متعلقہ دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا

76212
 اعلی عسکری شوری کا اجلاس

اعلی عسکری شوری کا اجلاس وزیراعظم رجب طیب ایرودان کی قیادت میں چار اگست بروز پیر جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوگا۔
اس اجلاس میں بعض فوجی افسران کی اعلی عہدوں پر ترقی ، بعض جرنیلوں اور کمانڈروں کے فرائض کی مدت میں توسیع ،فوجی اداروں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور فرائض کی عدم بجا آوری کے مرتکب فوجیوں کی برطرفی سمیت مسلح افواج سے متعلقہ دیگر موضوعات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس دو روز تک جاری رہے گا کہ جس میں لیے جانے والے فیصلے صدر عبداللہ گل کی منظوری کے بعد سرکاری گزٹ میں شائع کر دیئے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں