یہ عید ہم ایک وحشت کے ماحول میں منا رہے ہیں

یہ عید ہم ایک وحشت ایک بربریت کے ماحول میں منا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دینے پر مجبور ہیں کہ جو ہمارے ہر دن کو عید میں تبدیل کر دے: صلاح الدین دیمیر تاش

72878
یہ عید ہم ایک وحشت کے ماحول میں منا رہے ہیں

صدارتی امیدوار اور پیس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے چئیر مین صلاح الدین دیمیر تاش نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ایسے ماحول کی تشکیل کرنا چاہیے کہ جو ہمارے ہر دن کو عید جیسا کر دے۔
دیمیر تاش نے دیار بکر میں عید کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ "یہاں سے میں تمام عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔
انہوں نے کہا کہ آج مشرق وسطی سمیت فلسطین ، عراق اور شام کے چاروں اطراف خون کی ندی میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ یہ عید ہم ایک وحشت ایک بربریت کے ماحول میں منا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ایک ایسا ماحول تشکیل دینے پر مجبور ہیں کہ جو ہمارے ہر دن کو عید میں تبدیل کر دے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں