عید سعید کے موقع پر ترک حکام کے پیغامات

صدر عبداللہ گل، اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے مسملم امہ کو در پیش مظالم کے خاتمے کی دعائیں کی ہیں

72686
عید سعید کے موقع پر ترک حکام کے پیغامات

حکومتی سربراہان کی طرف سے عیدالفطر کے پیغامات
صدر عبداللہ گل نے اس موقع پر اپنے پیغام میں غزہ ، عراق اور شام سمیت اسلامی جغرافیہ میں در پیش مظالم اور افسوس ناک واقعات کے خاتمے کی تمنا کا اظہار کیا۔
امتِ مسلمہ کے عید کے اس تہوار کا پر نم آنکھوں سے خیر مقدم کرنے کی وضاحت کرنے والے صدر گل نے کہا کہ "غزہ میں انسانیت سوز جرائم سر زد کیے جا رہے ہیں، تمام تر طرفین کا ان حالات میں مطلوبہ سطح پر جہدوجہد نہ کرنا باعثِ تشویش ہے۔
انہوں نے خونریزی اور آنسوؤں کے دریا کے تھمنے ، اضطراب و تکلیفوں کے خاتمے کے لیے عالم اسلام اور عالمی برادری کو اپنے فرائض پورے کرنے کی دعوت دی۔
اسرائیل کے فی الفور حملوں سے باز آنے کی ضرورت پر زور دینے والے صدر گل کا کہنا تھا کہ پائدار اور قابل دوام فائر بندی کے قیام، ہنگامی طور پر امداد کی ترسیل، منصفانہ اور پائدار امن کے قیام کے معاملات میں ترکی نے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور انہیں آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
انہوں نے اپنے صدارتی فرائض کی مدت کے 28 اگست کے روز پورا ہونے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے اپنے الوداعی جملے میں کہا کہ" عوام اور حق و حقو ق کی خدمت " کی مفاہمت کے ساتھ وہ ملک و قوم کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کو جاری رکھیں گے۔ "
اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ"مسلم امہ کی دردناک صورتحال ہمیں اس مقدس تہوار کو خوشی و مسرت کے احساسات کے ساتھ منانے کی اجازت نہیں دیتی۔"
انہوں نے "برادر عوام کو در پیش مصائب اور تکلیفوں کے فوری طور پر ازالے، امن و امان کے ماحول کی حسرت ہونے والے دوست ممالک میں خونریزی کے فوری خاتمے اور انسانوں کے بلا خدشات اپنی زندگیوں کو تحفظ و سلامتی اور آزادانہ طور پر منانے کی تمنا کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں غزہ میں در پیش المیہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیشہ ظالم کے خلاف سر بلند کرنے والے اور مظلوم کا ساتھ دینے والی ایک قوم کی حیثیت سے ہم نے اب کی بار بھی قتل ِ عام کے خلاف آوازیں اٹھائی ہیں۔"
بحیثیت قوم و ملت ہم نے اتحاد ویکجہتی اور امن و آشتی کے ماحول میں ماہ رمضان کو گزارا ہے، لیکن بڑے افسوس و دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ اس مبارک مہینے میں مسلم امہ کے بعض علاقوں میں المناک واقعات جاری رہے ، بالخصوص غزہ سے بلند ہونے والی آہ و پکار نے ہمارے سینے چیر کر رکھ دیے۔"
غزہ میں قتل عام کے سامنے خاموش تماشائی نہ بننے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے کہا کہ " ہم اپنے لیے ہونے والی خواہشات کا خطے سمیت پوری دنیا کے لیے بھی اظہار کے عمل کو جاری رکھیں گے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں