سرکاری حکام عید کے پہلے دن استنبول میں

عراق میں، شام میں ، فلسطین میں اور غزہ میں ہمارے مسلمان بھائی بہن جو تکالیف برداشت کر رہے ہیں ہم ان کی چبھن کو اپنے دلوں میں محسوس کر رہے ہیں:صدر عبداللہ گل

73115
سرکاری حکام عید کے پہلے دن استنبول میں

عید الفطر کے پہلے دن کے موقع پر سرکاری حکام استنبول میں۔۔۔
صدر عبداللہ گل نے عید کی نماز سلطان احمد جامع مسجد میں ادا کی اور مسجد میں عید کا خطبہ محکمہ مذہبی امور کے سربراہ محمت گیور میز نے دیا۔
عبداللہ گل نے مسجد سے نکلتے ہوئے اخباری نمائندوں کے لئے اپنے بیان میں کہا کہ " ترکی میں عید پُر امن ماحول میں گزاری جا رہی ہے لیکن عالم اسلام میں مسلمانوں بھائیوں کو بے سکونی کے ماحول میں دیکھ کر اور تکالیف میں گھِرا ہوا دیکھ کر ہم عید کی خوشی کو مکمل طور پر محسوس نہیں کر پا رہے۔میں یہاں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ عراق میں، شام میں ، فلسطین میں اور غزہ میں ہمارے مسلمان بھائی بہن جو تکالیف برداشت کر رہے ہیں ہم ان کی چبھن کو اپنے دلوں میں محسوس کر رہے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ان مبارک دنوں میں اللہ تمام عالم اسلام کو امن، سکون اور آسانیاں عطا فرمائے"۔
وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے نماز عید فاتح جامع مسجد میں ادا کی۔
ایردوان نے مسجد کے خارجی حصے میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں غزہ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ " اسرائیل مستقل ماحول کو تبدیل کر رہا ہے اور سچ یہ ہے کہ حماس اس پر یقین نہیں کرتا، کیوں کہ اسرائیل فائر بندی کا اعلان کرتا ہے اور فائر بندی کے اعلان کے بعد دوبارہ آپ دیکھتے ہیں کہ اسرائیل حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے"۔
صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اوعلو نے نمازِ عید ینی کھوئے مرکزی جامع مسجد میں ادا کی ۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین دیولت باہچے لی عید کے موقع پر انقرہ میں تھے اور انقرہ غازی جامع مسجد میں عوام کے ساتھ عید ملی۔
اس کے بعد باہچے لی نے پارٹی اراکین کے ہمراہ مرحوم آلپ آرسلان ترکیش کی قبر پر حاضری دی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں