صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش کی ازمیر میں مصروفیات

دیمر تاش نے ازمیر کی تحصیل نار لی درے میں علویوں کی عبادت گاہ کی زیارت کی۔ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے علویوں کی عبادت گاہ کو نظر انداز کرنے اور کوئی خدمت فراہم نہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علویوں کو بھی مذہبی امور کے محکمہ کی جانب سے خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہے

72204
صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش  کی ازمیر میں مصروفیات

صدارتی امیدوار اور پیپلز ڈیمو کریٹ پارٹی کے شریک چیرمین صلاح الدین دیمر تاش نے کل ازمیر میں اپنی صدارتی مہم کو جاری رکھا ۔
دیمر تاش نے ازمیر کی تحصیل نار لی درے میں علویوں کی عبادت گاہ کی زیارت کی۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے محکمہ مذہبی امور نے علویوں کی عبادت گاہ کو نظر انداز کرنے اور کوئی خدمت فراہم نہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علویوں کو بھی مذہبی امور کے محکمہ کی جانب سے خدمات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب اور فرقوں کو سرکاری طور پر اپنے فرقے اور مذہب کے پرچار کے لیے امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ محکمہ مذہبی امور ترکی کے تمام باشندوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کا دعویٰ کر سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں