غزہ قتلِ عام پردنیا میں خاموشی ، ترکی کا شدید ردعمل

اسرائیل غزہ پر حملے کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش ہے واحد ملک جہاں سے آواز اٹھ رہی ہے وہ ترکی ہے۔ اسرائیل سولہ سترہ دنوں سے ممنوعہ ہتھیاروں سے غزہ کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے مقابل اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، مغربی ممالک یہاں تک کہ مسلمان ممالک بھی خاموش ہیں

69874
غزہ قتلِ عام پردنیا میں خاموشی ، ترکی کا شدید ردعمل

"اسرائیل غزہ پر حملے کر رہا ہے اور بین الاقوامی برادری خاموش ہے واحد ملک جہاں سے آواز اٹھ رہی ہے وہ ترکی ہے"۔
ترکی کے نائب وزیر اعظم امر اللہ اشلر نے اسرائیل کے غزہ پر انسانی جُرم کی حد تک پہنچے ہوئے حملوں سے متعلق اہم پیغامات دئیے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں شہریوں کو بچوں اور عورتوں کی تفریق کئے بغیر ہلاک کرنے کے خلاف سب سے طاقتور ردعمل ترکی نے ظاہر کیا ہے ،اگر کوئی اس صورتحال سے بے اطمینان ہو رہا ہے تو ہوتا رہے ہم مظلوم کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے"۔
نائب وزیر اعظم امر اللہ اشلر نے کہا کہ اسرائیل سولہ سترہ دنوں سے ممنوعہ ہتھیاروں سے غزہ کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے مقابل اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، مغربی ممالک یہاں تک کہ مسلمان ممالک بھی خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تکلیف دہ صورتحال کے خلاف واحد آواز ترکی سے اٹھنے پر بعض ممالک کو بے اطمینانی ہو رہی ہے۔ ہماری تاریخ سے ایک ذمہ داری ہے، ایک پختہ روایت ہے اور وہ ذمہ داری اور روایت یہ ہے کہ ہم ماضی میں بھی ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے رہے ہیں اور اب بھی ایسا کرنا جاری رکھیں گے، کوئی جو کہتا ہے کہتا رہے ہم اپنی پالیسی کو جاری رکھیں گے"۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں