غزہ میں فائر بندی کے لیے ترکی کی بھر پور کوششیں

وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے قیام کے لیے ہم رات دن اپنی کوششوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔غزہ کے بارے میں یورپی یونین کی جانب سے ردِ عمل بہت ہی کمزور ہے لیکن ترکی اپنے ردِ عمل کو ظاہر کرنے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا

69124
غزہ میں فائر بندی کے لیے ترکی کی بھر پور کوششیں

وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا ہے کہ غزہ میں فائر بندی کے قیام کے لیے ہم رات دن اپنی کوششوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار ارض روم میں منعقد ہونے یوری یونین کی اصلاحاتی گروپ کے 30 اجلاس میں کہیں۔
انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فائر بندی کے قیام کے لیے ہم رات دن اپنی کوششوں کوجاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد فلسطین کے بھائیوں کو پر امن زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے فائر بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں یورپی یونین کی جانب سے ردِ عمل بہت ہی کمزور ہے لیکن ترکی اپنے ردِ عمل کو ظاہر کرنے اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں