ترکی نے اسرائیل کے لئے پروازیں روک دیں

ترکی نے اسرائیل کے تل ابیب بن گورین ہوائی اڈے کے لئے اپنی پروازوں کو کل شام 10بجے سے ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا ہے

67845
ترکی نے اسرائیل کے لئے پروازیں روک دیں

ترکی نے اسرائیل کے تل ابیب بن گورین ہوائی اڈے کے لئے اپنی پروازوں کو کل شام 10بجے سے ایک دن کے لئے ملتوی کر دیا ہے ۔
امریکہ اور بعض دیگر یورپی ممالک نے بھی اسرائیل کے لئے پروازوں کو روک دیا ہے۔
ترکی کی وزارت رسل و رسائل، نیوی گیشن اور کمیونیکیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اسرائیل کے تل ابیب بن گورین ائری پورٹ کے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ترکی کے سول ایوی ایشن ڈائریکٹر یٹ جنرل کی طرف سے ترک طیاروں کی اس ائیر پورٹ کے لئے متوقع پروازوں کو کل شام 10 بجے سے شروع کر کے 24 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ ٹرکش ائیر لائنز کے استنبول سے تل ابیب کی پرواز دینے والے 2 مسافر طیارے بن گورین ائیر پورٹ کے قریب ہونے والی جھڑپ کی وجہ سے کل رات اتاترک ائیر پورٹ پر واپس لوٹ آئے تھے۔
ٹرکش ائیر لائنز کے پریس ڈپارٹمنٹ کے مشیر علی گینچ نے انٹرنیٹ سائٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ٹرکش ائیر لائنز نےموجودہ شرائط کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی تل ابیب کی پروازوں کو 24 گھنٹے کے لئے روکنے کا فیصلہ کیا ہے"۔
گینچ نے کہا کہ "صورتحال کا قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق پروازوں سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔
امریکہ، جرمنی، ناروے، فرانس اور کینیڈا نے بھی تل ابیب کے لئے اپنی پروازوں کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں