یوکرین: تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کی حوالگی

یوکرین کے مشرقی حصے میں سرگرم باغیوں نےگزشتہ جمعرات کو علاقے میں مبینہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والے مسافر طیارے کے بلیک باکس ملائشئین حکام کے حوالے کردیئے ہیں

66704
یوکرین: تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کی حوالگی

یوکرین کے مشرقی حصے میں سرگرم باغیوں نےگزشتہ جمعرات کو علاقے میں مبینہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والے مسافر طیارے کے بلیک باکس ملائشئین حکام کے حوالے کردیئے ہیں۔
ملائشین ایئر لائنز کے طیارے کے دونوں بلیک باکس مشرقی یوکرین کے ایک اہم علیحدگی پسند رہنما الیگزانڈر بورودی نے آج صبح ملائیشیا کے وفد کے حوالے کیے۔
بلیک باکس کو ملائشین حکام کے حوالے کرنے کی تقریب یوکرین سے علیحدگی کا اعلان کرنے والے مشرقی شہر دونیسک پر قابض باغیوں کی حکومت کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
ملائشیا کی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار کرنل محمد سکری نے اپنی حکومت کی جانب سے بلیک باکس وصول کیے جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دستاویز پر دستخط بھی کیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں