ترکی کی 87 یونیورسٹیوں کا اسرائیل کےغزہ حملوں پر مشترکہ اعلامیہ

اعلامیے میں غزہ میں انسانی المیے کا ذکر کرتے ہوئے پوری دنیا کے اندھوں اور بہروں کی مانند خاموشی اختیار کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ علامیے میں کہا گیا ہے پوری دنیا اور خاص طور پر عالم اسلام کے اسلامی اقدار کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی انتظامیہ کے خلاف مشترکہ طور پر موقف پیش کرنے کی ضرورت ہے

66016
ترکی کی 87 یونیورسٹیوں کا اسرائیل کےغزہ حملوں پر مشترکہ اعلامیہ

ترکی کی 87 یونیورسٹیوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے غزہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں غزہ میں انسانی المیے کا ذکر کرتے ہوئے پوری دنیا کے اندھوں اور بہروں کی مانند خاموشی اختیار کرنے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اسرائیلی انتظامیہ کے انصاف کی روح سے عاری ہونے اور اپنی بندوقوں کو معصوم بچوں پر تان لینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لیے مبارک ماہ کی حیثیت رکھنے والے رمضان میں افطاری اور سحری کے اوقات میں بمباری کی آوازیں اذان کی آواز میں مکس ہونے سے آگا کرتے ہوئے اسے انسانیت کے لیے بڑے دکھ کا باعث قرار دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ظالموں اور ظلم پر اپنی آنکھیں موند نے والے بھی دراصل اس ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے پوری دنیا اور خاص طور پر عالم اسلام کے اسلامی اقدار کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی انتظامیہ کے خلاف مشترکہ طور پر موقف پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ان حملوں سے کسی بھی صورت کو ئی نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے ہیں تاہم جب تک انسانیت ان حملوں پر خاموش رہے گی اس وقت تک معصوم اور بے گناہ بچوں کے ظلم و ستم کی داستانیں سب کو سنائی جاتی رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کیے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف بین الاقوامی پلیٹ فارم قائم کرنے کے لیے ہم اپنی کوششوں اور ذمہ داریوں کو نبھاتے رہیں گے اور اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کی جانب سے اس پلیٹ فارم کو حمایت اور امداد فراہم کرنے کے لیے ایک مہم کاآغاز کیا جائے گا۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں