ترکی، غزہ میں فائر بندی کروانے میں مصرف ہے: ایردوان

مصر نے رفاح سرحدی چوکی کو بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ ایک کھلے جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔نہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایٹم بم اور فاسفورس سمیت ہر طرح کا اسلحہ موجود ہے جبکہ فلسطین کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

66252
ترکی، غزہ میں فائر بندی کروانے میں مصرف ہے: ایردوان

وزیراعظم ایردوان نے کہا ہے ہم غزہ میں فائر بندی قائم کروانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے فائر بندی کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصر نے رفاح سرحدی چوکی کو بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ ایک کھلے جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایٹم بم اور فاسفورس سمیت ہر طرح کا اسلحہ موجود ہے جبکہ فلسطین کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ موجود نہیں ہے لیکن اس کے باوجود فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم علاقے میں فائر بندے کے قیام کے خواہاں ہیں اور ہمارے نمائندئے مسلسل رابطہ قائم کیے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے سن 2012 کی فائر بندی پر عمل درآمد نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ، فلسطین ، قطر اور متحدہ امریکہ کے ساتھ مل کر فائر بندی قائم کرنے میں مصروف ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں