وزیراعظم ایردوان کی اسرائیل پر لعنت ملامت

انہوں نے اسرائیل کی جانب سے سویلین افراد کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق مثالیں پیش کرتے ہوئے ان کاروائیوں پر لعنت ملامت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اسرائیل کی ظالم انتظامیہ ہے۔ ریاستی دہشت گردی ہے۔ ہمیں صرف انہیں ہی ہدف بنانا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر ان کے خلاف ہی اپنی مہم جاری رکھنی چاہیے

64938
وزیراعظم ایردوان کی اسرائیل پر لعنت ملامت

وزیراعظم ایردوان نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر لعنت ملامت کی ہے۔
صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان نے کل اپنی صدارتی مہم کو اردو میں جاری رکھا۔
انہوں نے اس موقع پر اردو کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے زیادہ تر توجہ اسرائیل کی زمینی کاروائی کی جانب مرکوز رکھی۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے سویلین افراد کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق مثالیں پیش کرتے ہوئے ان کاروائیوں پر لعنت ملامت کی ہے۔
انہوں نے ایک حاملہ خاتون کو اسرائیل فوجیوں کی جانب سے ہلاک کیے جانے اور اس ہلاکت کے بعد اس خاتون کی تصاویر کو اسرائیل باشندوں کی ٹی شرٹ پر ایک وار میں دو جانوں کی ہلاکت کے عنوان کے تحت جگہ دیے جانے پر اپنے شدید ردِ عمل اکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کاروائیاں اسرائیل کے کس قدر وحشی ہونے کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ غیر انسانی رویہ صرف اسرائیلیوں ہی کا ہوسکتا ہے۔ اسرائیل کی یہ کاروائی غیر انسانی کاروائی ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے ترک عوام سے ترکی میں آباد یہودیوں سے اچھا سلوک کرنے اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی تعصب نہ برتنے کی بھی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف اسرائیل کی ظالم انتظامیہ ہے۔ ریاستی دہشت گردی ہے۔ ہمیں صرف انہیں ہی ہدف بنانا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر ان کے خلاف ہی اپنی مہم جاری رکھنی چاہیے اور اسرائیل کے عوام سے بھی اپنی انتظامیہ کے ظلم و ستم کے خلاف ہمیں بیدار کرنے کی شش کرنی چاہیے۔
انہوں نے اس وحشت اور بربریت پر مغربی ممالک کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مغربی ممالک اس ظلم و ستم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بلکہ وہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے ایک لحاظ سے انسانی جرائم کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں