ترکی بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ترک عوام اور فلسطینی انجمنوں نے ملک کے بڑے شہروں میں جلوس نکالتے ہوئے اسرائیل اور عالمی مملکتوں کی بے حسی کے خلاف نعرہ بازی کی

64246
ترکی بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اسرائیل کی بربریت کے خلاف ترکی بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
انقرہ میں افطاری کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے یکجا ہونے والے ہجوم نے نعرہ بازی کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں پر لعنت و ملامت بھیجی۔
اس عمل کے بعد ہجوم نے پریس کانفرس میں اسرائیل کے حملوں کے سامنے عالمی مملکتوں کی بے حسی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
اعلانات کے بعد ہجوم نے سلامتی کے پیش نظر آمدورفت کے لیے بند کی جانے والی پروٹوکول سڑک پر نمازِ تروایح ادا کی۔
استنبول میں اسی قسم کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی دوستی انجمن اور فلسطین مشاورتی انجمن کی زیر قیادت ایک گروہ نے اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے یکجا ہوتے ہوئے اس ملک کے مؤقف کے خلاف اپنی صدائیں بلند کیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں