صدارتی امیدوار احسان اولو کا دورہ قونیا

اکمل الدین احسان اولو نے قونیا میں اسرائیل کی جارحیت اور بربریت کے خلاف اسلامی مملکتوں کو متحد ہونے کی اپیل کی

64159
صدارتی امیدوار احسان اولو کا دورہ قونیا

صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو نے انتخابی مہم کے دائرہ کار میں قونیا میں مذاکرات کیے۔
نماز جمعہ کو حاجی ویس زادے جامع مسجد میں ادا کرنے والے احسان اولو نے بعد ازاں مولانا جلال الدین رومی کے مزار کی زیارت کی۔
ان کے ایجنڈے میں اسرائیل کی غزہ میں زمینی فوجی کاروائی شامل تھا۔
احسان اولو نےبین  الاقوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے کہا کہ اب اقوام متحدہ کا رکن ہونے والا فلسطین، جنیوا میں حقوق انسانی کمیشن سے دلائل اور تعین کی روشنی میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا رتکاب کرنے کی قرار داد حاصل کرنے کا مجاز ہے، یا پھر یہ بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ اسلامی مملکتوں کو فلسطین کی اس موضوع پر حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
صدارتی انتخابات کے بارے میں اظہارِ خیال کرنے والے احسان اولو کا کہنا ہے کہ "ہم ملک میں استحکام کے دوام ، امن و امان کے ماحول کے قیام کے خواہاں ہیں۔ہم فتنہ فساد تفریق بازی اور متضاد قطبوں محاذوں کے وجود پانے کے ہر گز خواہاں نہیں ہیں۔
انہوں نے بعد ازاں ایک دعوتِ افطار میں شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں