صدر ترکی، اسرائیل معصوم انسانوں کا قتل کر رہا ہے

صدر عبداللہ گل نے قبرص پر امن کاروائی کی سالانہ یاد کے سلسلے میں دورہ قبرص میں اسرائیل کےحوالے سے اہم اعلانات کیے

64606
صدر ترکی، اسرائیل معصوم انسانوں کا قتل کر رہا ہے

صدر عبداللہ گل نے بچوں، بزرگوں اور خواتین کی پرواہ کیے بغیر قتل و غارت کرنے والے اسرائیل کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔
صدر ترکی کا کہنا تھا کہ اس حقیقت کو اب ساری دنیا کو دیکھ لینا چاہیے۔ ہم فائر بندی کے حصول کی ہر ممکنہ کوششوں میں مصروف ہیں۔
قبرص پر امن کاروائی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی غرض سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا دورہ کرنے والے صدر گل نے صدر درویش ایر اولو کے ہمراہ ایک پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت اور بربریت بھی شامل تھا۔
جناب گل نے اس موقع پر کہا کہ ہم دو مملکتی حل کے خواہاں ہیں۔اسرائیل کو ساتھ ساتھ بھائی چارے کے ماحول میں زندگی گزارنا سیکھنا ہو گا۔ لیکن اسرائیل ہٹ دھرمی سے کام لیتے ہوئے نہتے اور معصوم انسانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
صدر گل نے قیام امن کی خاطر ترکی کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ" ہماری دیرینہ تمنا ہے کہ مشرق وسطی میں امن کا قیام عمل میں آئے۔ حالیہ ایام میں پیش آنے والے عظیم المیہ کے سامنے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فائر بندی کے لیے ہر ممکنہ کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں