فلسطینی صدر کی ترکی آمد،اعلی رہنماوں سے ملاقات

فلسطین کے صدر محمود عباس نے گزشتہ روز استنبول میں صدر عبداللہ گل اور وزیراعظم ایرودان سے ملاقات کی جس مینن اسرائیلی جارحیت اور اس کے اثرات کے بارے میں غور کیا گیا

64006
فلسطینی صدر کی  ترکی آمد،اعلی رہنماوں سے ملاقات

فلسطین کے صدر محمود عباس نے گزشتہ روز استنبول میں صدر عبداللہ گل اور وزیراعظم ایرودان سے ملاقات کی ۔
صدر گل سے ملاقات کے بعد منعقد ہ پریس کانفرنس کے دوران صدر گل نے کہا کہ گزشتہ دس روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کا مقصد فلسطینی عوام اور حکومت کے مفاہمتی گروہوں کو نشانہ بنانا ہے ۔
صدر گل نے کہا کہ محاصرے کے سائے تلے فلسطینی عوام سخت مصائب کا شکار ہیں کہ جنہیں انسانی امداد کی فوری فراہمی کی اشد ضرورت ہے لہذا یہ ضروری ہے کہ علاقے میں ہنگامی طور پر فائر بندی کا اعلان کرتےہوئے دو ریاستی نظرئیے کا حل تلاش کیا جائے ۔
صدر نے کہا کہ حکومت ترکی اور عوام فلسطینی حکومت اور عوام سے یک جہتی کا اظہار کرنا جاری رکھے گی ۔
مہمان صدر محمود عباس نے اس مشرقِ وسطی میں قیامِ امن کے حوالے سے ترکی کی کوششوں کوسراہا اور کہا کہ اقوامِ متحدہ میں ترکی کی جانب سے ہمیں فراہم کردہ تعاون اور حمایت ہمارےلیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی سیاسی دھڑوں کے درمیان مفاہمت کا خواہاں نہیں ہے اسی وجہ سے صیہونی حکومت ایک آزاد فلسطینی رہاست کے قیام کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے وزیراعظم ایردوان سے بھی ملاقات کی جس میں اسرائیل کی غزہ کے خلاف بری کاروائی اور ترکی کے ادا کیے جانے والے کردار کے بارے میں غور کیا گیا ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں