وزیراعظم کا استنبول ا ور سکاریہ میں  عوام  سے خطاب

صدارتی امیدوار اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی مہم کے دائرہ کار میں استنبول ا ور سکاریہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئےحزب اختلاف پارٹیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ۔

132228

انھوں نے سکاریہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف نے نیا اتحاد قائم کرتے ہوئے بحران اور اختلافات کو ہوا دینے والی سیاست کو اپنا رکھا ہے ۔انھوں نے شامی مہاجرین کے مسئلے کیطرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ترکی دنیا کی تمام مظلوم اقوام کیساتھ ہے ۔ استنبول میں استنبول انجمن دوستی کیطرف سے دعوت افطاری میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینی دعوے کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔ہم مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنیں گے ۔انھوں نے کہا کہ 10 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات ترکی کے مستقبل کے لحاظ سے تاریخی اہمیت رکھتے ہیں ۔عوام پرانے اور نئے ترکی کے درمیان انتخاب کریں گے ۔انشااللہ نئے ترکی کی جیت ہو گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں