صلاح الدین دیمر تاش کی کوجہ ایلی اور برصا میں صدارتی مہم

صلاح الدین دیمر تاش نے کہا کہ وہ ترکی کو نیا روپ دینے کا ہدف مقرر کرچکے ہیں اور اب ترکی کا صدر عوام میں سے منتخب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قصر چانکایہ پہنچنے والے صدر کے بارے میں کہا کہ ایسا صدر قصر چانکایہ تک پہنچنا چاہیے جو پارلیمنٹ، مزدوروں، لیبر یونین، کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتا ہو

132349
صلاح الدین دیمر تاش کی کوجہ ایلی اور برصا میں صدارتی مہم

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار صلاح الدین دیمر تاش نے کل کوجہ ایلی اور برصا میں اپنی صدارتی مہم کو جاری رکھا ۔
کوجہ ایلی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کو نیا روپ دینے کا ہدف مقرر کرچکے ہیں اور اب ترکی کا صدر عوام میں سے منتخب کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے قصر چانکایہ پہنچنے والے صدر کے بارے میں کہا کہ ایسا صدر قصر چانکایہ تک پہنچنا چاہیے جو پارلیمنٹ، مزدوروں، لیبر یونین، کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتا ہو۔
انہوں نے بعد میں برصا جاتے ہوئے عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے یہاں پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ترکی کے لیے نیا صدر منتخب کیا جانا چاہیے۔ ہمیں ترکی کے لیے ایک نیا باب رقم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس انتخابی مہم میں تمام امیدواروں کی عزت و احترام کا خیال رکھنے کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف جمہوریت اور آپس میں مقابلے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرنے کے بعد ایک افطار پارٹی میں شرکت برصا کی این جی اوز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں