اسلامی ممالک کی غزہ حملوں پرخاموشی ناقابل فہم ہے: ایردوان

دنیا نے اور زیادہ تر اسلامی ممالک نے ان حملوں پر نہ صرف خاموشی اختیار کرکھی ہے بلکہ انہوں نے ان حملوں ہی سے منہ موڑ رکھا ہے۔ ترکی آخری دم تک فلسطینی موقف کی حمایت کرتا رہے گا

130365
اسلامی ممالک کی غزہ حملوں پرخاموشی ناقابل فہم ہے: ایردوان

وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے بارے میں پارٹی کے گروپ اجلاس میں اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے قومی اسمبلی میں موجود گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " دنیا نے اور زیادہ تر اسلامی ممالک نے ان حملوں پر نہ صرف خاموشی اختیار کرکھی ہے بلکہ انہوں نے ان حملوں ہی سے منہ موڑ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آخری دم تک فلسطینی موقف کی حمایت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اسرائیل نے ایک دہشت گرد ریاست ہونے کے ناطے ہر سال رمضان کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں غزہ کے مسلمانوں پر بمباری کرتے ہوئے ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر معصوم بچوں کو اپنا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے آج صبح منظور ہونے والی فائر بندی کی قراداد پر عمل درآمد کرنے کی تمنا ظاہر کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں