ترکی:صدارتی امیدواروں کی بیلٹ پیپر میں جگہ کا تعین کل ہو گا

حتمی صدارتی امیدواروں کی بیلٹ پیپر پر جگہیں متعین کرنے کے لئے کل ہائی الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی ہو گی

127581
ترکی:صدارتی امیدواروں کی بیلٹ پیپر میں جگہ کا تعین کل ہو گا

ترکی کے صدارتی امیدواروں کی بیلٹ پیپر میں جگہ کا تعین کل کیا جائے گا۔۔۔
ہائی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان 11 جولائی کوسرکاری اخبار میں شائع کیا تھا اور اس کے بعد انتخابی پروپیگنڈے کا دور شروع ہو گیا تھا۔
اس کے مطابق تین حتمی صدارتی امیدواروں، وزیر اعظم رجب طیب ایردوان ، اکمل الدین احسان اوعلو اور صلاح الدین دیمیر تاش، کی تصاویر سمیت ایک مشترکہ بیلٹ پیپر پر امیدواروں کی جگہیں متعین کرنے کے لئے کل ہائی الیکشن کمیشن میں قرعہ اندازی ہو گی۔
ووٹ ڈالنے کا دورانیہ شام 5 بجے تک ہو گا، موت یا امیدوار کے انتخابات میں بیٹھنے کی صورت میں ہونے والی کمی کی وجہ سے امیدواروں کی حتمی فہرست میں تبدیلی نہیں ہو گی۔
انتخابات میں واحد امیدوار رہ جانے کی صورت میں انتخابات ریفرنڈم کی شکل میں کروائے جائیں گے۔
امیدوار ضروری ووٹ حاصل کرنےکی صورت میں صدر منتخب ہو جائے گا لیکن امیدوار کے کامیابی کے لئے ضروری ووٹ حاصل نہ کر سکنے کی صورت میں انتخابات دوبارہ کروائے جائیں گے۔
نئے منتخب صدر کے اپنے فرائض کا آغاز کرنے تک، صدارت کا دورانیہ پورا ہونے کے باوجود پہلا صدر عہدہ صدارت پر فائز رہے گا۔
صدر منتخب ہونے کی صورت میں صدر کی اگر کوئی سیاسی پارٹی موجود ہے تو اس کے ساتھ اس کا رابطہ منقطع ہو جائے گا اور قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں