پابندیوں کی موجودگی میں صورتحال کا معمول پر آنا ممکن نہیں

جب تک اسرائیل فلسطین سے پابندیاں نہیں ہٹا لیتا اسرائیل کے ساتھ ترکی کے تعلقات کا معمول پر آنا ممکن نہیں ہے:رجب طیب ایردوان

127358
پابندیوں کی موجودگی میں صورتحال کا معمول پر آنا ممکن نہیں

جب تک پابندیاں نہیں اٹھائی جاتیں صورتحال کا معمول پر آنا ممکن نہیں ہے۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم اور صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان نے کل انطالیہ میں انتخابی جلسے کے بعد میٹروپولیٹن کے یتیم بچوں کے لئے منعقدہ افطار پروگرام میں شرکت کی۔
افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ پورے عالم اسلام میں مسائل کا سامنا ہے، حالیہ دنوں میں خاص طور پر فلسطین میں اسرائیل نے تقریباً 400 ٹن بم برسائے ہیں جس کی وجہ سے کثیرتعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں میں یتیم ہو جانے والے بچوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ جب تک اسرائیل فلسطین سے پابندیاں نہیں ہٹا لیتا اسرائیل کے ساتھ ترکی کے تعلقات کا معمول پر آنا ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم اسرائیل کے دعوے میں ہرگز غیر جانبدار نہیں ہیں اور ایک بڑی ملّت اور حکومت کی حیثیت سے بھی ہرگز غیرجانبدار نہیں ہوں گے"۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی سرحد کے ساتھ شدید تکالیف اور المیوں کا سامنا ہے، شام میں 4 سالوں سے بچے اپنے ماں باپ سے محروم ہو رہے ہیں اور عراق میں دوبارہ بچوں کے یتیم مسکین رہ جانے کی صورتحال کو ہم دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ ترکی کی حیثیت سے ہم نے انسانی امداد کے موضوع پر تمام ممکنہ امکانات کو استعمال کیاہے اور AFAD ، ہلال احمر اور TİKA کے وسیلے سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں