وزیر اعظم ایردوان کی صدارتی مہم

صدارتی امیدوار رجب طیب ایردوان اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے نقطہ نظر، اہداف، منصوبوں اور صدارتی عہدے کے حوالے سے تبدیلیوں سے آگاہی کروائیں گے

125316
وزیر اعظم ایردوان کی صدارتی مہم

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان صدارتی امیدوار بننے کے بعد آج استنبول میں نقطہ نظر دستاویز سمیت اپنے اہداف اور وعدوں کا اعلان کریں گے۔
ویژن دستاویز میں نئی آئین اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری سلسلہ حل سے لیکر یورپی یونین اور جمہوری نظام پر عمل درآمد سمیت متعدد معاملات کو جگہ دی جائیگی۔
اجلاس میں وزیر اعظم ایردوان کی انتخابی مہم میں استعمال کی جانے والی ویڈیو کلپس، نعروں اور انتخابی گیتوں کا تعارف کروایا جائیگا۔
فن و ادب، ذرائع ابلاغ اور کھیلوں کی دنیا سمیت شہری تنظیموں سے کئی ایک شخصیات کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
توقع ہے کہ وزیر اعظم ایردوان اجلاس میں یہ پیغام دیں گے۔ "کہ تبدیلی مکمل اب مڑنے کی باری ہے۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں