ترکی مسئلہ فلسطین پر غیر جانبدار نہیں رہ سکتا: ایردوان

ہر روز کی جانے والی بمباری سے سینکڑوں کی تعداد میں معصوم فلسطینی ہلاک ہو رہے ہیں اور ہم ان کو صرف یہ کہتے ہوئے کہ وہ غیر جانبدار ہیں ان سے منہ موڑ لیں گے اس قسم کے رویے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے

124373
ترکی مسئلہ فلسطین پر غیر جانبدار نہیں رہ سکتا: ایردوان

صدارتی امیدوار اور وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی مسئلہ فلسطین کے بارے میں غیر جانبدار نہیں رہ سکتا ہے۔
انہوں نے توکات میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے افطار سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلیکن پیپلز پارٹی اورنیشنسلٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو ہلاک کیا جائے گا اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں غیر جانبدار رویہ اختیار کرنے کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا جائے اس پر بھلا ہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز کی جانے والی بمباری سے سینکڑوں کی تعداد میں معصوم فلسطینی ہلاک ہو رہے ہیں اور ہم ان کو صرف یہ کہتے ہوئے کہ وہ غیر جانبدار ہیں ان سے منہ موڑ لیں گے اس قسم کے رویے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام ، فلسطین، عراق، لیبیا ، میانمار اور پتانی میں ہونے والے غیر انسانی سلوک پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی ہے۔
وزیراعظم ایردوان نے اس موقع پر عراق میں دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کی جانب سے موصل میں ترکی کے قونصل خانے کے سٹاف کو یرغمال بنائے جانے کے بارے میں کہا کہ ہم اس وقت عراق میں یرغمال بنائے گئے قونصل جنرل کے سٹاف کے بارے میں قریبی جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر یہ تنظیم واقعی ہے اللہ پر یقین رکھتی ہے تو اسے ہمارے بھائیوں کو ماہ رمضان میں رہا کردیناچاہیے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں