شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کا برسلز کا دورہ

اوزدل، جنوبی قبرص کی قبرصی ترکوں کے خلاف پالیسیوں پر یورپی یونین کو نظر ثانی کرنی چاہیے

122908
شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کا برسلز کا دورہ

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوز دل نامی نے برسلز میں یورپی کمیشن کے وسعتی امور کے ذمہ دار رکن اسٹیفن فیولے سے ملاقات کی ۔
نامی نے اس ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئےاس طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ قبرصی یونانی فریق نے قبرصی ترکوں کو آہستہ آہستہ دی جانے والی مراعات میں کمی لانے کے لیے یورپی کمیشن پر دباؤ ڈال رکھا ہے۔
قبرصی یونانی فریق کی ان گندی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرنے والے اوز دل نے کہا ہے کہ"میں اسے دقیانوسی تصور کرتا ہوں۔ یہ وسیع پیمانے کے حل کی راہ میں بالکل کوئی فائدہ نہ دینے والا ایک مؤقف ہے۔اس طرح کی حرکتوں سے اب باز آ جانا چاہیے۔"
نامی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شمالی قبرص جتنا بھی یورپی یونین کے قریب ہو گا وسیع پیمانے کا حل اتنا ہی آسان بن جائیگا۔ جنوبی قبرص یہ سمجھتا ہے کہ اگر اس نے شمالی قبرص کو یورپی یونین سے دور رکھا تو پھر مذاکرات کی میز پر اس کے ہاتھ میں ایک مہرہ آجائیگا۔اس قسم کے مسائل کو دور کرنے کے لیے یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے ارکان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں