صدارتی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں

وزیر اعظم ایردوان: صدر کو حکومت اور قوم دونوں سے بغل گیر ہونا چاہیے

122770
صدارتی  امیدواروں کی انتخابی سرگرمیاں

صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہمیں جاری ہیں۔
صدارتی امیدوار، وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ ترکی کے صدر کو  حکومت اور قوم سے بغلگیر ہونا چاہیے، اسے ان دونوں کے لیے خدمات فراہم کرنی چاہییں۔
انتخابی سرگرمیوں کو ضلع دینزلی میں جاری رکھنے والے ایردوان نے صدر کو سیاست سے باہر رکھنے کی بحث کا ذکر کیا۔
ایردوان نے معذرت کے ساتھ کہا کہ " میں غیر جانبداری اور بلا سیاست، حکومت کی نگہبانی میں کسی حیثیت کو قبول نہیں کروں گا۔ ہمارے نظریات اور سوچ واضح اور عیاں ہے۔ ہم ترک قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کروائی کہ آئین میں صدر کی تشریح کو کچھ یوں بیان کیا گیا ہے" ہر امر کا سربراہ"۔لہذا صدر کو عوام کی خدمات کرنی چاہییں۔
ادھر دوسرے صدارتی امیدوار اکمل الدین احسان اولو نے انتخابی سرگرمیوں کو استنبول اور انقرہ میں جاری رکھا۔
انہوں نے صدارتی فرائض کے معاملے میں کہا ہے کہ"اس میں پُل و سڑک کی تعمیر، رہنمائی کرنا، حکومت کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہیں۔ لیکن یہ اپنے آپ کو وزیر اعظم کی جگہ نہیں رکھ سکتا۔ ترکی نے ماضی میں اس غلطی کا خمیازہ بھگتنے کے بعد پارلیمانی نظام کے موزوں ترین نظام ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں