صدارتی امیدواروں کی عبوری فہرست کا اعلان

ہائی الیکشن کمیشن نے سرکار گزٹ کے ذریعے مذکورہ فہرست کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کے حوالے سے معلومات کو بھی جگہ دی ہے

121350
صدارتی امیدواروں کی عبوری فہرست کا اعلان

ہائی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کی عبوری امیدوار فہرست کو جاری کیا ہے۔
سرکاری گزٹ کی آج کی اشاعت میں ہائی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو جگہ دی گئی ہے جس کے مطابق انتخابات کا پہلا مرحلہ 10 اگست 2014 بروز اتوار منعقد ہو گا۔
اور پہلے مرحلے کی پولنگ میں ووٹوں کی سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکنے کی صورت میں 24 اگست سن 2014 کو منعقد ہونے والے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے ساتھ کسی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔
سرکاری گزٹ کی خبر کے مطابق عبوری امیدواروں کی فہرست کچھ یوں ہے:
اکمل الدین احسان اولو، رجب طیب ایردوان اور صلاحدین دیمر تاش۔
اس اعلان میں امیدواروں کی تاریخِ پیدائش اور تعلیم کے حوالے سے معلومات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں