نیٹو ترکی کا دفاع کرے گا

ترکی کی جنوبی سرحد پر نیٹو کا مداخلت کرنا ممکن نہیں ہے لیکن تشدد کے پھیلنے پر نیٹو کے اراکین ترکی کا دفاع کریں گے:اینڈریس فوگ راسموسین

122128
نیٹو ترکی کا دفاع کرے گا

نیٹو ترکی کا دفاع کرے گا۔۔۔۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈریس فوگ راسموسین نے اپنے تین روزہ دورہ امریکہ کے دوران دارالحکومت واشنگٹن میں اٹلانٹک کونسل نامی تھنک ٹینک میں کانفرنس دی۔
راسموسین نے ترکی کی جنوبی سرحد پر پیش آنے والے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا مداخلت کرنا ممکن نہیں ہے لیکن تشدد کے پھیلنے پر نیٹو کے اراکین ترکی کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کے یوکرائن، شام اور عراق جیسے بحرانوں سے متعلق فوری ردعمل پیش کر سکنے کے بارے میں ایک نئے تیاری پلان پر 4 سے 5 ستمبر کو ویلز میں متوقع سربراہی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔
راسموسین نے کہا کہ خاص طور پر دفاعی اخراجات میں اضافے کا موضوع اجلاس کے اہم ایجنڈے میں شامل ہو گا، انہوں نے کہا کہ نیٹو کے 28 اراکین کا بھی گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ کے 2 فیصد کو دفاع کے لئے خرچ کرنا ضروری ہے۔
راسموسین نے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے 2 فیصد سے زائد دفاعی اخراجات والے ممالک امریکہ، برطانیہ ، یونان اوراسٹونیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی، پولینڈ، رومانیہ ،لٹویا اور لتھوانیا کے بھی 2020 تک اس فیصد کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں