وزیر اعظم ایردوان کی انتخابی سرگرمیاں

ضلع سامسن کے بعد ارض روم میں بھی وزیر اعظم کا ایک بڑے پر جوش ہجوم نے استقبال کیا

120140
وزیر اعظم ایردوان  کی انتخابی سرگرمیاں

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات کی مہم شروع کر رکھی ہے۔
میدانوں میں وزیر اعظم ایردوان کا استقبال پُر جوش عوام کر رہی ہے۔
صدارتی امیدوار کی حیثیت سے ضلع سامسن تشریف لے جانے والے وزیر اعظم کا یہاں پر دوسرا دن کافی مصروف گزرا۔
انہوں نے شہر کے میئر یوسف ضیاء یلماز کے دفتر کا دورہ کیا۔اور علاقے میں مختلف افتتاحی تقریبات میں شرکت کی۔
اس شہر میں ایردوان نے اس امر پر زور دیا ہے کہ " دس اگست ایک معمول کے امتحان کا دن نہیں ہے" ہم صدارتی عہدے کو صرف کرسی پر نشست آور ہونے اور سفارتی مذاکرات کرنے کے عہدے کے طور پر نہیں دیکھتے۔
وزیر اعظم کا سامسن کے بعد ارض ِ روم تشریف لے گئے۔جہاں پر انہوں نے ایک بڑے ہجوم سے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا مجھے یقینِ کامل ہے کہ ارض روم کے باسی ایک تاریخی مشن میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار کی طرف اشارہ کرنے والے ایردوان نے حزب ِ اختلاف کی صدارتی انتخابات پالیسیوں پر نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سیاسی جماعتیں پارٹی سے کسی شخص کو امیدوار نامزد کرنے سے قاصر رہے ہیں، لہذا ان کی سیاسی پالیسیاں ناکام ہیں۔
وزیر اعظم ایردوا ن نے بعد ازاں ایک افطار دعوت کے دوران دہشت گردی کے خاتمے کی خاطر جاری سلسلہ حل کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سلسلہ اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا، اور ہم 77 ملین عوام کے امن و بھائی چارے کے ماحول میں زندگی بسر کرنے کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں