ترکی میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں دس فیصد اضافہ

ترکی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 75 ملین تک پہنچ گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سولہ ملین مسافروں نے جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 75 ملین افراد نے ہوائی سفر اختیار کیا۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 7.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا

119723
ترکی میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں دس فیصد اضافہ

ترکی میں فضائی سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں دس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ترکی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران مسافروں کی تعداد 75 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
ترکی کے ہوائی شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کےآفس سے جاری کردہ اعدادو شمار میں ما ہ جون میں ٹرکش ائیر لائین استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد کو پیش کیا گیا ہے۔
ان اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ سولہ ملین مسافروں نے جبکہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 75 ملین افراد نے ہوائی سفر اختیار کیا۔
اس طرح گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مسافروں کی تعداد میں 7.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ترکی کی کل فضائی ضروریات میں سے 35 فیصد کو اس ہوائی اڈے سے پورا کیا گیا۔
اتاترک ہوائی اڈے نے اپنے قیام سے لے کر اب تک سب سے زیادہ طیاروں یعنی 326 کی پرواز اور لینڈنگ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں