ترکی اور ہمبرگ کے درمیان تعلیمی تعاون

جرمنی میں ترکیا ور جرمن زبانوں میں مشترکہ طور پر تعلیمی منصوبے کی کامیابی پر متعلقہ معاہدے مین توسیع

117631
ترکی اور ہمبرگ کے درمیان تعلیمی تعاون

وزیر تعلیم نبی آوجی نے ہمبرگ میں ترک بچوں کے مستقبل کے بارے میں ایک اہم سطح کے معاہدے کی مدت میں توسیع کی ہے۔
آوجی نے ہمبرگ کے صوبائی وزیر تعلیم کے ہمراہ "دو زبانوں کا حامل اسکول" منصوبے سے متعلق معاہدے کی از سر نو تجدید کی ہے۔
ہمبرگ میں پرائمری اسکول سے یونیورسٹی تک ترکی اور جرمن زبانوں میں تعلیم دینے والے تین اسکولوں کی کامیابیوں کے باعث ترکی اور ہمبرگ صوبے کے درمیان اسی حوالے سے معاہدے پر دستخط کے ساتھ اس پر عمل درآمد میں توسیع لائی گئی ہے۔
وزیر تعلیم نبی آوجی نے حکام ، اساتذہ اور طلباو طالبات کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ترکی" دو زبانوں میں تعلیم" کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں