مسئلہ قبرص کے حل کے لئے مذاکراتی عمل جاری

مذاکرات میں یورپی یونین اور عبوری دور کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

115083
مسئلہ قبرص کے حل کے لئے مذاکراتی عمل جاری

مسئلہ قبرص کے حل کے لئے مذاکراتی عمل جاری ہے۔۔۔
ایک اشتراکی حکومت کے قیام کے لئے قبرص کے ترک مذاکرہ کار قدرت اوزیر سائے اور یونانی مذاکرہ کار اینڈرئیس ماورویانیس کل بفرزون میں مذاکرات کی میز پر آئے۔
مذاکرات 4 گھنٹے تک جاری رہے، مذاکرات میں یورپی یونین اور عبوری دور کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
یورپی یونین کے فیصلوں میں متحدہ قبرص کے کس طرح شرکت کرنے اور دستور ساز ریاست کے فیصلے کرنے کے عمل میں کیا کردار ادا کرنے جیسے موضوعات پر بحث کی گئی۔
مذاکرات میں قائم ہونے والی اشتراکی حکومت کے عبوری دورانیے پر بھی بحث کی گئی۔
رہائش کے بارے میں تجویز پیش کرتے ہوئے اوزیر سائے نے کہاکہ "ہم نے، ایک دستور ساز ریاست سے دوسری دستور ساز ریاست میں رہائش اختیار کرنے والے افراد کی اقامت کو ایک بلند حد میں رکھا جانا ضروری ہونے، اس کی تعداد اور حد بندی کے بارے میں اور اقامت کا حق رکھنے والے افراد کے اس دستور ساز ریاست میں کس سطح اور شرح میں سیاسی حق استعمال کر سکنے جیسے موضوعات پر مشتمل ایک دستاویز کو قبرصی یونانی فریق کو پیش کر رہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اس کے بعد کے مذاکرات 4 جولائی کو کروائے جائیں گے۔
بفر زون کے علاقے میں متوقع مذاکرات میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراوعلو اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کے لیڈر نکوس آناستاساپدس بھی شرکت کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں