ترکی، اقتدار پارٹی کے صدارتی امیدوار کا اعلان

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان ایوان تجارت کے کنونشن سنٹر میں ایک اجلاس کے دوران کرے گی

112599
ترکی، اقتدار پارٹی کے صدارتی امیدوار کا اعلان

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کا آج اعلان کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں انقرہ ایوان ِ تجارت کے کنونشن سنٹر میں 4 ہزار افراد کی شراکت سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا جائیگا اور امیدوار کا اعلان اسی دوران کر دیا جائیگا۔
اجلاس میں وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سمیت ، وزراء، نائب وزراء، آق پارٹی کے موجودہ اور اس سے قبل کے ادوار کے ممبران ِ اسمبلی، بلدیاتی میئر حضرات سمیت بھاری تعداد میں وفود شرکت کریں گے۔
اقتدار پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے وقت کنونشن سنٹر کے اندر اور باہر بھاری حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔
کنونشن سنٹر کے اندر وزارتِ عظمی کے 180 سیکورٹی اہلکار فرائض ادا کریں گے۔
انقرہ سیکورٹی ڈائریکٹریٹ سے منسلک سینکڑوں پولیس اہلکار اجلاس کے مقام کی حٖفاظت پر مامور ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں