اقوام متحدہ میں ترکی کے اثرو رسوخ میں اضافہ

ترکی کو اقوام کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی مستقل رکنیت عطا کر دی گئی ہے

113554
اقوام متحدہ میں ترکی کے اثرو رسوخ میں اضافہ

ترکی اقوام متحدہ میں ایک بااثر ملک کا درجہ حاصل کرے گا۔
انسانی امدادی سرگرمیوں میں حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں پیش پیش رہنے والا ترکی اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی حکمت ِ عملی کے تعین میں با رسوخ ہو گا۔
یورپی یونین کمیشن کی میزبانی میں برسلز کے جوار میں واقع گنوال قصبے میں کل منعقدہ ڈونر تعاون گروپ کے اعلی سطحی اجلاس میں ترکی اور ایسٹونیا کی ترکی اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور کی مستقل رکنیت کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس شراکت کے ساتھ اس دفتر کے ارکان کی تعداد 27 تک ہو گئی ہے۔ یہ دفتر حکمتِ عملی، پالیسی، منصوبے، مالی نظام اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اجلاس میں ترکی کی نمائندگی کرنے والے وزارت عظمی ادارہ برائے ہنگامی حالات و ا ٓفات کے صدر فواد اوکتائے نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ترکی کی اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر میں شراکت اہم سطح کے فائدے دلائے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں