ترکی وزارت خارجہ اظہار ممنونیت

ترکی نے مولدووا، جارجیا اور یوکرائن کے یورپی یونین کے ساتھ طےپانے والے اشتراک کے سمجھوتے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے

111985
ترکی وزارت خارجہ اظہار ممنونیت

ترکی نے مولدووا، جارجیا اور یوکرائن کے یورپی یونین کے ساتھ طےپانے والے اشتراک کے سمجھوتے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق یورپی یونین اور مولدووا، جارجیا اور یوکرائن کے درمیان طے پانے والے اشتراک کے سمجھوتے تینوں ممالک کے یورپی یونین کی طرف رجحان کے موضوع پر ظاہر کئے گئے جمہوری ارادے کی عکاسی کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیاہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ سمجھوتے متعلقہ ممالک کے حوالے سے اہم سیاسی اور اقتصادی مفادات سامنے لانے کے ساتھ ساتھ پورے یورپی جغرافیے اور علاقے میں بھی امن و استحکام کا اور طویل المدت مفادات کا سبب بنیں گے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ترکی اس کے بعد کے عمل میں بھی ان تینوں دوست ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں