ترکی، اقتدار پارٹی صدارتی امیدوار کا اعلان کل کرے گی

امیدوار کی نامزدگی کا اعلان 4 ہزار مہمانوں کےشریک ہونے والے ایک اجلاس میں کیا جائیگا

111790
ترکی، اقتدار پارٹی صدارتی امیدوار کا اعلان کل کرے گی

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی صدارتی امیدوار کا اعلان کل ساڑھے گیارہ بجے ایک اجلاس کے ساتھ کرے گی۔
امیدوار کا اعلان کیے جانے والے ہال میں آخری تیاریاں جاری ہیں۔
اس تقریب کے لیے تقریباً 4 ہزار افراد کو دعوت نامہ بھیجے گئے ہیں۔جن میں 21 ویں، 22 ویں ، 23 ویں اور 24 ویں دور سے تعلق رکھنے والے اراکین ِ اسمبلی، نائب وزراء، ضلعی و تحصیلی بلدیہ میئر، مرکزی فیصلہ ایگزیکٹوو کمیٹی کے ارکان، ضلعی چیئر مین اور سیاسی جماعتوں کے بانی شامل ہیں۔
مہمانوں کو ہال میں داخل ہونے کے لیے دعوت دکھانا لازمی ہو گا۔ اور ہر مہمان اپنی معینہ نشست پر ہی تشریف رکھے گا۔
اجلاس ہال کی سخت سیکورٹی کی جائیگی۔ اور وزارت عظمی کی حفاظتی ٹیم کے180 افراد اس کام پر مامور ہوں گے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کا اعلان کیے جانے والے اجلاس میں اخباری نمائندوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہو گی۔ صحافیوں میں چیف ایڈیٹرز، کالم نگار اور شعبہ صحافت سے وابستہ 250 افراد اجلاس کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹنگ کریں گے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں